صدر آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
صدر نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں سیکیورٹی اداروں اور پولیس کی مسلسل قربانیوں اور عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کبھی بھی قوم، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کے سامنے کامیاب نہیں ہو سکتے۔