کرغیزستان کے صدر دو روزہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئے

کرغیزستان کے صدر دو روزہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئے

کرغیزستان کے صدر سادیر نورگوزوویچ ژاپاروف آج اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایوان صدر اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، جہاں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان صدر کا ایئرپورٹ پر خیر مقدم کیا۔

مہمان رہنما کے اعزاز میں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، جس سے استقبال کے موقع کو مزید خوشگوار اور پُروقار بنایا گیا۔

کرغیز صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، جس میں اہم وزرا، سرکاری عہدیدار اور نامور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی روابط کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --