پاکستان کو پاک فوج میں سکھوں کی بھرتی کاراستہ کھولنا چاہیے، سکھ فار جسٹس

پاکستان کو پاک فوج میں سکھوں کی بھرتی کاراستہ کھولنا چاہیے، سکھ فار جسٹس

سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کا بیان گیدڑ بھبکی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کو پاک فوج میں سکھوں کی بھرتی کا راستہ کھولنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ نےکہا کہ بھارتی وزیردفاع کی سندھ پر قبضے کی دھمکی پر پاکستان کو پاک فوج میں سکھوں کی بھرتی کاراستہ کھولنا چاہیے۔

گرپتونت سنگھ نے کہا کہ پاکستان کو سکھ رضاکاروں کی خصوصی فہرست اور ایک سکھ دفاعی یونٹ بنائی چاہیے جس کی تعیناتی خاص طور پر سندھ میں کی جائے۔گرپتونت سنگھ نے کہا کہ پاکستان اندراج کا پروٹوکول جاری کرے تو دنیا بھر کے ہزاروں سکھ شامل ہونےکو تیار ہیں۔

انہوں نے اپیل کی کہ بھارتی فوج میں شامل سکھ فوجی بھارت کا ساتھ دینے سے انکار کردیں، عالمی قوانین میں فوجی کوحق ہے وہ کہ اپنےضمیرکی بناء پرکسی جنگ میں جانے سے انکار کرسکتا ہے۔

 

-- مزید آگے پہنچایے --