پاکستان ایک بار پھر کیمیکل ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (OPCW) کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب

پاکستان ایک بار پھر کیمیکل ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (OPCW) کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب

پاکستان ایک بار پھر کیمیکل ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (OPCW) کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہوگیا۔ یہ انتخاب ہیگ میں ہونے والی کوپ 30 کے دوران ہوا، جس میں پاکستان 2026 تا 2028 کی مدت کے لیےمنتخب ہوا۔پاکستان ٹیلی ویژن نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کیمیکل ہتھیاروں کی ممانعت کا کنونشن (CWC) دنیا کا سب سے کامیاب تخفیفِ اسلحہ معاہدہ ہے اور ایگزیکٹو کونسل اس کے نفاذ اور رکن ممالک کی نگرانی کا مرکزی ادارہ ہے۔

پاکستان 1997 سے اوپی سی ڈبلیو کا فعال رکن ہے، تنظیم کے مقاصد کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہا ہے اور باقاعدگی سے او پی سی ڈبلیو کے معائنے اپنے متعلقہ اداروں میں کرواتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹو کونسل میں پاکستان کا دوبارہ انتخاب تنظیم کے اندر پاکستان کے مثبت کردار اور عالمی برادری کے اعتماد کا ثبوت ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --