’دہشتگردی کےخلاف پاک-ایران تعاون ضروری ہے‘، فیلڈ مارشل سے علی لاریجانی کی ملاقات

’دہشتگردی کےخلاف پاک-ایران تعاون ضروری ہے‘، فیلڈ مارشل سے علی لاریجانی کی ملاقات

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کے سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ طویل المدتی استحکام کے لیے پاک ایران باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا گیا۔ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے جنگ میں حمایت پرپاکستانی قوم کو آیت اللہ علی خامنہ ای کا سلام بھی پہنچایا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔علی لاریجانی نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علی لاریجانی نے علاقائی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور شراکت داری کو ناگزیر قرار دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --