نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے دوران کروشیا کے وزیر خارجہ گورڈان گرلِک رادمان سے ملاقات کی۔ملاقات میں علاقائی اور عالمی حالات، سیاسی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور پاکستان اور کرواشیا کے درمیان دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔نائب وزیراعظم نے کرواشیائی وزیر خارجہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔