وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان ریلوے بالخصوص علاقائی روابط اور بین الاقوامی ٹرین لنکس کے منصوبوں کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کے قانونی اور معاشی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے آج (ہفتہ) اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریلوے کی املاک اور اراضی کے معاملات سے متعلق سرکاری و نجی شراکت داری ماڈل اختیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریلوے نظام کی بحالی کیلئے جاری اقدامات قابل تحسین ہیں۔اجلاس میں پاکستان ریلوے کی بہتری کے حوالے سے کئے جا نے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔