پنجاب حکومت کا خواتین کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا خواتین کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے خواتین کیلئے الیکٹرک گاڑیوں کی فراہمی کا فیصلہ کر لیا۔اس نئے اقدام کے تحت پہلی بار خواتین کو بھی ماحول دوست الیکٹرک ٹیکسی سکیم میں شامل کیا جائے گا، جس سے انہیں روزگار کے نئے مواقع ملیں گے۔حکومت نے الیکٹرک ٹیکسی سکیم کے ڈسٹریبیوشن فارمولے کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اب تک اس سکیم میں صرف مرد ڈرائیورز کو شامل کیا جاتا تھا، لیکن نئے فارمولے کے تحت 100 الیکٹرک گاڑیاں خواتین کو بیلٹنگ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔یہ گاڑیاں خواتین کو خصوصی طور پر روزگار کے مواقع دینے کے لئے دی جائیں گی، جبکہ 200 الیکٹرک گاڑیاں مرد ڈرائیورز کو ٹیکسی چلانے کے لئے فراہم کی جائیں گی۔صوبائی حکومت نے کارپوریٹ ٹیکسی آپریٹرز کے لئے 800 الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ وہ ان گاڑیوں کو اپنے آپریٹرز کے زیر استعمال لائیں اور اس طرح ماحول دوست ٹیکسی سروسز کو مزید فروغ دیا جا سکے۔اس کے علاوہ، 100 گاڑیاں انفرادی طور پر شہریوں کو فراہم کی جانی تھیں، جن کے ذریعے وہ اپنے کاروبار یا روزمرہ کی ضرورت کے لئے گاڑیاں حاصل کر سکیں گے۔صوبائی حکومت کی جانب سے کمرشل ڈرائیورز کے لئے 1 ہزار گاڑیاں بلاسود فراہم کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی گئی تھی، جس سے ڈرائیورز کو مالی سہولت ملے گی اور وہ بغیر کسی سود کے گاڑی حاصل کر سکیں گے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے اس حوالے سے کہا کہ نئے فارمولے سے خواتین کو بھی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لئے یہ ایک اہم قدم ثابت ہو گا۔خواتین کو ٹیکسی سکیم میں شامل کرنے سے نہ صرف ان کی مالی حالت میں بہتری آئے گی بلکہ ان کے معاشی کردار کو بھی مزید مستحکم کیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --