احسن اقبال کا بچوں کی معیاری تعلیم اور کردار سازی پر زور

احسن اقبال کا بچوں کی معیاری تعلیم اور کردار سازی پر زور

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی اور تربیت پر خصوصی توجہ دینا نہایت ضروری ہے۔اسلام آباد میں جمعہ کے روز منعقدہ سالانہ ٹیچر ڈیولپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم محض نصاب کی ترسیل نہیں، بلکہ یہ بچوں کی شخصیت، اقدار اور احساسِ ذمہ داری کو تشکیل دینے کا عمل بھی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کی معاشی مشکلات کے بعد اب پاکستان مختلف شعبوں میں بہتری کی جانب گامزن ہے، جو کہ قومی محنت اور مثبت پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --