اسلام آباد میں جمعے کے روز گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ترقیاتی معاملات سمیت مختلف انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال اور اہم سیاسی معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔