قبائلی جرگہ کا دہشت گردی کی جنگ میں مسلح افواج سے مکمل اظہارِ یکجہتی

قبائلی جرگہ کا دہشت گردی کی جنگ میں مسلح افواج سے مکمل اظہارِ یکجہتی

لورالائی میں فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز میں قبائلی عمائدین کا ایک بڑا جرگہ منعقد ہوا، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر ثناء اللہ زہری، گورنر جعفر خان مندوخیل اور آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے شرکت کی۔
گورنر نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی عوام ہمیشہ صوبے میں امن کے قیام کے لیے ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔اس موقع پر قبائلی عمائدین نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے مقابلے کے لیے متحد ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --