ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے 24ویں اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور روس کے وزیرِخارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کی موجودہ مثبت سمت پر گہرا اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر کثیرالجہتی فورمز پر بہترین تعاون کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام شعبوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور خطے اور عالمی سطح کے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کی قیادت اور دو طرفہ ادارہ جاتی میکانزم کے کردار کو تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم قرار دیا۔اسی دوران، نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ محمد اسحاق ڈار نے تاجکستان کے وزیراعظم کوخیر رسول زودہ اور ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ آریپوف سے بھی ملاقات کی۔ تاجک وزیراعظم کو آئندہ SCO کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی اور پاکستان-تاجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کو گہرا کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
ازبکستان کے وزیراعظم سے ملاقات میں پاکستان-ازبک تعلقات میں مثبت رفتار کی تعریف کی گئی اور اعلیٰ سطحی رابطوں اور SCO سمیت دیگر فورمز پر تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اس کے علاوہ، نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ محمد اسحاق ڈار نے کرغیزستان کے کابینہ کے سربراہ اور صدارتی انتظامیہ کے سربراہ ادیل بیک قاسمالیف کو SCO کے صدر کی حیثیت سے تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران خطے میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا اور SCO کی اقدامات اور کرغیزستان کی روٹیشن پر صدارت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔