ڈی جی آئی ایس پی آر کا  قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ  خصوصی سیشن

ڈی جی آئی ایس پی آر کا  قائداعظم یونیورسٹی، اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ  خصوصی سیشن

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ کیا اور اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی سیشن منعقد کیا۔دورانِ ملاقات، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاکستان آرمی کے پیشہ ورانہ کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اس سے متعلق حقیقی حقائق سے بھی آگاہ کیا۔یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے دورے کو نہایت سراہا۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے الفاظ پر قائم رہتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارت کسی مہم جوئی پر اتر آیا تو دنیا ہمارے جواب کو دیکھے گی، اور پھر دنیا نے مسلح افواج کے ردعمل کو دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے نہ صرف بھارت اور اس کی فوج کو شکست دی بلکہ اس کی ٹیکنالوجی کو بھی زیر کیا۔یونیورسٹی کے طلبہ نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور پاک فوج ہماری ہے۔ ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --