وفاقی حکومت کا اولین ہدف آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی ہے: وزیرِ اعظم

وفاقی حکومت کا اولین ہدف آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی ہے: وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی وفاقی حکومت کی اہم ترین ترجیحات میں شامل ہے۔نو منتخب وزیرِ اعظم آزاد کشمیر، راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفونک گفتگو میں شہباز شریف نے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ مل کر عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی، خوشحالی، امن و امان اور سیکیورٹی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --