پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیمیں 18 سے 29 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سات میچوں پر مشتمل پہلی بین الاقوامی T20 سہ فریقی سیریز میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ پاکستان کی سرزمین پر کھیلا جانے والا پہلا T20I سہ ملکی ایونٹ ہے۔
شیڈول کے مطابق ہر ٹیم چار لیگ میچز کھیلے گی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیمیں 29 نومبر کو فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ تمام میچ شام 6 بجے شروع ہوں گے جبکہ ٹاس 5 بج کر 30 منٹ پر ہوگا۔
سہ فریقی سیریز کے آغاز سے قبل کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ یہ ایونٹ ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ "سہ فریقی سیریز ہمارے لیے بہترین موقع ہے۔ دو مضبوط ٹیموں کے خلاف مسلسل کرکٹ کھیل کر ہم اپنے T20 منصوبوں کو مزید بہتر کر سکیں گے۔ ٹیم نے حالیہ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور ہم اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔ راولپنڈی کے شائقین ہمیشہ بھرپور سپورٹ دیتے ہیں اور ہمیں اس بار بھی اعلیٰ مقابلوں کی امید ہے۔”
پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ
سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر)، عثمان خان (وکٹ کیپر)
سیریز کا شیڈول
18 نومبر: پاکستان بمقابلہ زمبابوے
20 نومبر: سری لنکا بمقابلہ زمبابوے
22 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا
23 نومبر: پاکستان بمقابلہ زمبابوے
25 نومبر: سری لنکا بمقابلہ زمبابوے
27 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا
29 نومبر: فائنل