اسلام آباد میں چین کے سفیر جیانگ زائیدونگ نے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔17 نومبر 2025 کی اس ملاقات کے دوران چینی سفیر نے اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست ہے، جو ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔چینی سفیر نے یقین دلایا کہ چین پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔