بھارتی فوج میں بڑھتی مایوسی سے فوج کوجدید بنانے کے دعوے بے نقاب

بھارتی فوج میں بڑھتی مایوسی سے فوج کوجدید بنانے کے دعوے بے نقاب

بھارتی فوج میں بڑھتی ہوئی مایوسی نے فوج کو جدید بنانے کے بلندوبانگ بھارتی دعوے بے نقاب کردیئے ہیں اور اندرونی کمزوریوں کو آشکار کردیا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی ”میک ان انڈیا” دفاعی خواہش ٹوٹتی ہوئی نظرآرہی ہے کیونکہ بھارتی فوج نے بروقت ہتھیاروں اورآلات کی عدم فراہمی کی کھلم کھلا شکایت کی ہے ۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس جنرل انیل چوہان نے ملک کی دفاعی صنعت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میگزین دی پرنٹ کے مطابق انیل چوہان نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ بروقت فراہمی کو یقینی بنانے میں ناکامی نے بھارتی صنعتی صلاحیت کو کمزور کیا ہے ۔انہوں نے حکومت پرزوردیا ہے کہ وہ مقامی کمپنیوں کی حقیقی پیداواری صلاحیت کے بارے میں حقیقت بتائے کیونکہ یہ مسئلہ قومی سلامتی سے براہ راست تعلق رکھتا ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --