اردن کے شاہ عبد اللہ دوم آج اسلام آباد پہنچ گئے

اردن کے شاہ عبد اللہ دوم آج اسلام آباد پہنچ گئے

اردن کے شاہ عبد اللہ دوم آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نور خان ایئر بیس پر شاہ عبد اللہ کا پرتپاک استقبال کیا۔یہ دورہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ دورے کے دوران شاہ عبد اللہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب بھی منعقد ہوگی جس میں شاہ عبد اللہ کو اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نوازا جائے گا۔یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے دونوں ممالک کے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور انہیں نئے عروج پر لے جانے میں مدد ملے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --