اسپیکرز کانفرنس: غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری

اسپیکرز کانفرنس: غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ جاری

غیر ملکی پارلیمانی وفود کل سے شروع ہونے والی بین‌الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔سعودی عرب، ملائیشیا، فلسطین، الجزائر، باربیڈوس، آذربائیجان، ازبکستان، کینیا، تاجکستان، مراکش، مالدیپ، سربیا، فلپائن اور روانڈا سے وفود اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
اسلام آباد آمد پر سینیٹر ندیم بھٹو، سینیٹر سرمد علی اور سینیٹ آف پاکستان کے سینئر ڈی جی طارق بن وحید نے غیر ملکی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
یہ تاریخی اجتماع پارلیمانی سفارت کاری کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو مکالمے، تعاون اور باہمی احترام کو اجتماعی کوششوں کا مرکز بناتا ہے۔اس کانفرنس میں چالیس سے زائد ممالک کے اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز اور پارلیمانی نمائندے شریک ہوں گے، جو عالمی پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔اس کانفرنس کا مقصد ایک فعال پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں مختلف ممالک کے پارلیمانی رہنما مؤثر تبادلہ خیال، بہترین تجربات کا اشتراک، اور عصر حاضر کے اہم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی وضع کر سکیں۔

-- مزید آگے پہنچایے --