کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور اپنے شراکت دار ادارے حیات فاؤنڈیشن کے تعاون سے پنجاب کے آٹھ اضلاع میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 180 ٹن کھجوریں تقسیم کیں۔اس اقدام کا مقصد حالیہ سیلاب سے متاثرہ کمزور اور ضرورت مند خاندانوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنا اور انہیں غذائیت سے بھرپور امداد فراہم کرنا تھا۔