گوردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں بابا گورو نانک دیو جی کی 556ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات آج اختتام پذیر ہو گئیں۔گوردوارہ انتظامیہ کے مطابق پاکستان اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں نے اس موقع پر اپنے مذہبی فرائض ادا کیے۔یاتری اب سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت ایمن آباد روانہ ہوں گے، جبکہ بھارتی یاتری جمعرات کے روز واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس جائیں گے۔
دوسری جانب سکھ یاتریوں نے پاکستان کی جانب سے کیے گئے شاندار انتظامات پر گہری مسرت اور تشکر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ان کے لیے دوسرا گھر محسوس ہوتا ہے، جہاں انہیں بے پناہ محبت اور احترام ملا ہے۔