حکومت زرعی شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے لئے پرعزم ہے،راناتنویر

حکومت زرعی شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے لئے پرعزم ہے،راناتنویر

قومی تحفظ خوراک کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو جدید علوم اور عملی صلاحیتوں کے ذریعے بااختیار بنا کر زرعی شعبے میں انقلاب برپا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے استعداد کار میں اضافے کے خصوصی اقدام کے تحت چین روانہ ہونے والے224 پاکستانی ایگریکلچر گریجویٹس کے نئے گروپ کے لیے اسلام آباد میں رخصت کرنے کی خصوصی تقریب میں کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اقدام ٹیکنالوجی کی منتقلی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ایک جدید، اختراعی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت کے شعبے کی تعمیر کیلئے وزیر اعظم کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالخصوص بیجوں کی تیاری، سمارٹ فارمنگ، فصلوں کی افزائش اور مویشیوں کے انتظام اور دیکھ بھال کے شعبوں میں چین کے زرعی انقلاب کی شاندار کامیابی پاکستان کیلئے مثالی ماڈل فراہم کرتی ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --