جنید انوارچوہدری کی ملکی بندرگاہوں کی استعدادکاربڑھانے کی ہدایت

جنید انوارچوہدری کی ملکی بندرگاہوں کی استعدادکاربڑھانے کی ہدایت

وزارت بحری امور نے چینی کی کھیپ کی سست روی کی شکار ترسیل کے باعث شدید قلت کے حوالے سے رپورٹ کے بعد پورٹ قاسم پر چینی اور سیمنٹ کی ترسیل کا کام احسن طریقے سے سرانجام دینے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے برآمدی سر گرمیوں کی صورتحال اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اثرات کا جائزہ لیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنید انوار چوہدری نے تمام بندرگاہوں کو اپنی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سامان کی بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے پورٹ قاسم کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ چینی کی چار ہزار سے ساڑھے چار ہزار یومیہ ترسیل کی صلاحیت کے مطابق آف لوڈنگ آپریشنز کو بہتر بنایا جائے۔

اجلاس میں وزیراعظم آفس کی ہدایات پر بھی غور کیا گیا، جس میں کراچی کے ٹرمینلز پر بوجھ کم کرنے کے لیے چینی کی ساٹھ فیصد تک درآمدات کے لیے گوادربندرگاہ کو استعمال کرنا شامل تھا۔

-- مزید آگے پہنچایے --