انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گوگل پاکستان میں ہر سال تقریباً چھ لاکھ کروم بکس تیار کرے گا۔
انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوگل نے پاکستان میں اپنی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے اور وہ جلد ہی ملک میں اپنا دفتر کھولے گا۔
شزا فاطمہ نے کہا کہ گوگل نے وزارت دفاعی پیداوار اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے ساتھ مل کر ہری پور میں کروم بک کی تیاری شروع کر دی ہے۔
توقع ہے کہ اس منصوبے سے پاکستان کی آئی ٹی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کو نمایاں فروغ ملے گا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بالخصوص طلبا اور تعلیمی شعبے کے لیے سستے اور اعلیٰ معیار کے آلات فراہم کرنا ہے۔