صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم محمدشہبازشریف نے خوشحال، پُرامن اورمتحدہ پاکستان کے لئے علامہ محمداقبال کے نظریے اوراصولوں پرعمل کرنے کے عزم کی تجدید کی ہے۔آج علامہ محمداقبال کے یوم پیدائش کے موقع پراپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی کاجذبہ بیدار کرنے میں اُن کے تصورات اورغیرمعمولی کردار پر انہیں خراج عقیدت پیش کیاہے۔
صدرنے کہاکہ علامہ اقبال کے مسلمانوں کے لئے سیاسی نمائندگی کے اصرار نے پاکستان کی قومی شناخت پرانمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ آج دنیاکواقبال کے اخوت، محبت اورانصاف کے پیغام کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے اقبال کے نظریے کی روشنی میں نوجوانوں کو بااختیاربنانے کیلئے متعددپروگرام شروع کئے ہیں۔