وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کی وکٹری ڈے کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے باکو پہنچ گئے ہیں۔یہ دورہ آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم کے باکو کے حیدر علیئیف بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر آذربائیجان کے پہلے نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوف، پہلے نائب وزیرِ خارجہ فریز رزایوو، پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے ان کا استقبال کیا۔
وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف سے دوطرفہ ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔