شہباز شریف کی کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کو امن معاہدے پر مبارکباد

شہباز شریف کی کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کو امن معاہدے پر مبارکباد

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کو کوالالمپور پیس اکورڈ پر دستخط کرنے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے ایکس ہینڈل پر وزیرِاعظم نے اسے امن اور سفارت کاری کے ایک اور تاریخی دن قرار دیا۔انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوالالمپور معاہدہ، غزہ پیس پلان اور مشرق وسطیٰ و جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ان کی پختہ کوششوں میں اہم کردار پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، جن کے نتیجے میں دنیا بھر میں لاکھوں جانیں بچیں۔وزیرِاعظم نے مالیشیا کے وزیرِاعظم انور ابراہیم کی خطے میں امن و ہم آہنگی کے لیے انتھک کوششوں کو بھی سراہا۔

-- مزید آگے پہنچایے --