وزیراعظم شہبازشریف نے ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ اسلام آباد میں انسداد پولیو کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے انسداد پولیو کے فیلڈ ورکرز کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے حالیہ برسوں میں مشکل علاقوں میں شاندار خدمات سرانجام دیں انہوں نے کہاکہ پولیو ورکرز کا عزم اور ہمت قابل تعریف ہے اور قوم ان کی انتہائی شکر گزار ہے۔
وزیراعظم نے یونیسف اور صحت کی عالمی تنظیم سمیت عالمی شراکت دارو ں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے خصوصی طورپرسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس عظیم مقصد کیلئے بل گیٹس فائونڈیشن کے اشتراک سے بڑی امدادی رقم فراہم کی ہے۔