پاکستان نے افغانستان میں موجود خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نے افغانستان میں موجود خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں موجود خوارج کے خلاف مؤثر اور ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔وہ صوابی کے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ سے ایک تبادلۂ خیال کے سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔سیشن کے دوران پاک۔افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سلامتی کی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان آرمی ہر دشمن کی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور قومی ترقی و خوشحالی میں ان کا کلیدی کردار ہے۔طلبہ اور اساتذہ نے پاکستان کی مسلح افواج کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم امن و استحکام اور ملکی تعمیر و ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔طلبہ نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے بامقصد سیشنز مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں تاکہ گمراہ کن پروپیگنڈے اور غلط اطلاعات کا مؤثر طور پر سدباب کیا جا سکے۔

-- مزید آگے پہنچایے --