آزاد جموں و کشمیر کا 78واں یومِ تاسیس جمعہ کے روز شاندار طریقے سے منایا جائے گا

آزاد جموں و کشمیر کا 78واں یومِ تاسیس جمعہ کے روز شاندار طریقے سے منایا جائے گا

آزاد جموں و کشمیر کا 78واں یومِ تاسیس جمعہ کے روز بھرپور قومی جذبے اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر پورے ریاست میں عام تعطیل ہوگی۔دن کا آغاز دارالحکومت مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا جائے گا، جو آزادی کے جذبے اور وطن سے تجدیدِ عہد کی علامت ہوگی۔یہ دن 24 اکتوبر 1947ء کو ڈوگرہ راج سے نجات حاصل کرنے اور ریاستِ آزاد جموں و کشمیر کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
یومِ تاسیس کے موقع پر مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، جن میں پاکستان کی سلامتی و خوشحالی اور بھارتی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی جلد آزادی کے لیے دعا کی جائے گی۔ریاست بھر کے تمام اضلاع میں سادہ مگر پُر وقار پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوں گی۔مرکزی تقریب مظفرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ہوگی، جہاں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم چوہدری انوار الحق صبح 9 بجے قومی پرچم بلند کریں گے۔یہ دن اہلِ کشمیر کے اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ وہ اپنی آزادی، خودمختاری اور قومی تشخص کے تحفظ کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے۔

-- مزید آگے پہنچایے --