خواتین کو بااختیار بنانے میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا: ڈپٹی وزیراعظم

خواتین کو بااختیار بنانے میں پاکستان کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا: ڈپٹی وزیراعظم

 خواتین سے متعلق 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی۔یہ کانفرنس آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان میں منعقد کی جائے گی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے دائرہ کار میں خواتین سے متعلق امور کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پاکستان کے فعال کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ ان اہداف کے حصول کے لیے او آئی سی کے ساتھ قریبی روابط اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --