مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے مسلم دنیا میں اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امتِ مسلمہ کو ایک صف میں کھڑا ہونا ہو گا۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ تعلیم، میڈیا اور ثقافت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیں تاکہ مسلم نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے اور انہیں تعمیری سوچ کا حامل بنایا جا سکے۔