ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب دوحہ میں طے پانے والے پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر جاری ایک بیان میں انہوں نے اس معاہدے کو "درست سمت میں پہلا قدم” قرار دیا۔
اسحاق ڈار نے اس معاہدے کے عمل میں برادر اسلامی ممالک قطر اور ترکی کے تعمیری کردار کو سراہا اور ان کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ ترکی میں ہونے والے آئندہ اجلاس میں ایک واضح، مؤثر اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ نظام کے قیام کے منتظر ہیں، تاکہ افغان سرزمین سے پاکستان کی جانب دہشت گردی کے خطرے سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔