حکومت کا توجہ طویل المدتی معاشی استحکام پر ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

حکومت کا توجہ طویل المدتی معاشی استحکام پر ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نظام، توانائی، سرکاری اداروں اور عوامی مالیات میں اصلاحات کے ذریعے معیشت کے طویل المدتی استحکام پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ریکو ڈِک منصوبے کے تحت تانبے اور سونے کی کمرشل پیداوار سے سالانہ 2.8 ارب ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں، جو ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان رواں سال کے اختتام تک پہلی بار یوان (چینی کرنسی) میں 250 ملین ڈالر مالیت کے بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کا مقصد مالی وسائل کے ذرائع کو متنوع بنانا اور مجموعی معاشی پائیداری کو مضبوط کرنا ہے۔

نجکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کی ممکنہ فروخت کے لیے سیل سائیڈ ایڈوائزر مقرر کرنے کے عمل کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

مزید برآں، تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں نجکاری کے پہلے مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی، ساختی اصلاحات اور متنوع مالی حکمت عملیوں کے ساتھ، پاکستان اب ابتدائی معاشی بہتری کو دیرپا اور مستحکم ترقی میں بدلنے کے لیے تیار ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --