افغانستان سے دراندازی کرنے والوں دہشتگردوں کیخلاف قبائلی عوام  کا پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی

افغانستان سے دراندازی کرنے والوں دہشتگردوں کیخلاف قبائلی عوام کا پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی

قبائلی عوام نے افغانستان کی جانب سے خیبرپختونخوا میں دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا۔پشتو میں آڈیو پیغام میں کہا کہ افغان دہشت گردوں کے خلاف وہ پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

قبائلی عوام کا کہنا ہے کہ ‏وطن کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں، پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور اب بھی سبق سکھائیں گے۔قبائلی عوام کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر ان کی نسلیں تباہ کردیں گے، یہ وطن ہمارا ہے اور اسکا دفاع ہمارا فرض ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --