وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج (منگل) ڈیفنس لاہور میں ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی اور پاسپورٹ کی درخواست کے طریقہ کار اور انہیں وقت پر پاسپورٹ کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔
اس موقع پر شہریوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عملہ پورے عمل میں مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے جو کہ قابل ستائش ہے اور اب پاسپورٹ مقررہ وقت میں فراہم کیے جا رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پاسپورٹ آفس کا دورہ ایک خوشگوار تجربہ ہے اور شہریوں کا اطمینان درحقیقت کامیابی کا اصل پیمانہ ہے۔