پاکستان،چین کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط 

پاکستان،چین کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پردستخط 

پاکستان اور چین نے ٹیکسٹائل، لائیوسٹاک انڈسٹری اور جدید ہنگامی آلات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔صدر آصف علی زرداری ارومچی میں پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان یادداشتوں پر دستخط کے موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ان معاہدوں سے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کی نئی راہوں کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ لائیو سٹاک کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے سے غذائی تحفظ بہتر بنانے اور دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ فائر ٹرکوں اور ہنگامی آلات پر پاکستان، چین شراکت داری آفات سے نمٹنے اور لوگوں کے تحفظ کی پاکستان کی صلاحیت کو مضبوط کرے گی۔

-- مزید آگے پہنچایے --