عراق 50 سال سے کم عمر مردوں کو تنہا سفر کرنے کی صورت میں زیارت ویزا جاری نہیں کریگا

عراق 50 سال سے کم عمر مردوں کو تنہا سفر کرنے کی صورت میں زیارت ویزا جاری نہیں کریگا

عراقی حکام نے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 50 سال سے کم عمر مردوں کو تنہا سفر کرنے کی صورت میں زیارت ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان کی وزارت مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق، عراقی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نئی عمر کی پابندیوں کے تحت ایسے مرد حضرات، جو 50 سال سے کم عمر ہوں، صرف اسی صورت میں زیارت ویزا کے اہل ہوں گے جب وہ اپنے خاندان کے ہمراہ درخواست دیں گے۔

عراقی حکومت کی یہ پالیسی زائرین کے نظم و ضبط، سیکیورٹی اور بہتر انتظامات کے پیش نظر متعارف کرائی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور نے پاکستانی زائرین سے درخواست کی ہے کہ وہ ویزا درخواست دینے سے قبل ان نئی ہدایات کا بغور جائزہ لیں اور اپنے سفری انتظامات اسی کے مطابق کریں۔

-- مزید آگے پہنچایے --