پاکستان اور جرمنی نے باہمی مفاہمت کو فروغ دینے اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی رابطے قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور جرمن وزیر خارجہ، جوہان واڈیفُل کے درمیان منگل کے روز ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران طے پایا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان مثبت تعلقات کے تسلسل کو سراہا اور دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گفتگو کے دوران علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا، جب کہ دونوں وزرائے خارجہ نے آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔