پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: رضا حیات ہراج

پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے: رضا حیات ہراج

ایران کے سفیر برائے پاکستان، رضا امیری مقدم نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار، محمد رضا حیات ہراج سے راولپنڈی میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسے ایک قریبی دوست اور ہمسایہ ملک سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ رضا حیات ہراج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

اس موقع پر ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، کیونکہ یہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نہ صرف اقتصادی تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے بلکہ علاقائی سطح پر بھی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --