پاکستان کا روس اور یوکرین تنازع کے پرامن حل پر زور

پاکستان کا روس اور یوکرین تنازع کے پرامن حل پر زور

پاکستان نے روس یوکرین تنازع کے پرامن حل پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، پولینڈ کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، سفیر عثمان جدون نے کہا کہ فوجی حل نقصان دہ ہیں اور مستقبل کے تنازعات کے بیج بونے کا کام کرتے ہیں۔سفیر عثمان جدون نے کہا کہ پاکستان موجودہ تنازع کے پرامن حل کی راہ ہموار کرنے والی تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --