نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، محمد اسحاق ڈار کو گزشتہ رات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی ہے۔دونوں رہنماؤں نے پاک امریکہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تعلقات اور حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کثیر الجہتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
