وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والے 12 شہداء کو خراج عقیدت

وزیراعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین، دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والے 12 شہداء کو خراج عقیدت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے باجوڑ اور جنوبی وزیرستان میں فتنه الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت پانے والے 12 جری سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کے عظیم جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسز فولادی دیوار کی طرح سیسہ پلائی ہوئی ہیں، اور پوری قوم ان کی لازوال قربانیوں کی معترف ہے۔شہباز شریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا، اور دہشتگردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --