صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت

صدر مملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم محمد علی جناح کو شاندار خراج عقیدت

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت اور قیام پاکستان کے لیے انکی بے لوث جدوجہد کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے قوم پر زور دیا کہ وہ انصاف، مساوات، رواداری اور جمہوریت کے حوالے سے ان کے تصورات سے رہنمائی حاصل کریں۔صدر مملکت نے کہا کہ قائداعظم نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن بنایا اور انہیں وقار، شناخت اور عزت نفس بھی دی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پوری قوم قائداعظم کے سیاسی افکار اور مدبرانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتی ہے جن سے رہنمائی لیتے ہوئے بے پناہ چیلنجز کے باوجود برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کا قیام ممکن ہوا۔

-- مزید آگے پہنچایے --