وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملتان اور جلالپور کا دورہ، متاثرین سیلاب سے ملاقات بھی کی

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملتان اور جلالپور کا دورہ، متاثرین سیلاب سے ملاقات بھی کی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان اور جلال پور پیر والا کا فضائی جائزہ لیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ملتان کا یہ دوسرا دورہ ہے، انہوں 3 ستمبر کو بھی ملتان کا دورہ کیا تھا، مریم نواز نے ملتان اور جلال پور پیر والا کا فضائی جائزہ لیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا اور متاثرین سے ملاقات بھی کی۔یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جبکہ دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ برار رہنے سے جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری ہے، این ڈی ایم اے نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا۔اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے ویئر ہاؤس سے امدادی سامان پنجاب روانہ کیا گیا، آج بدھ کو 20 ٹرکوں پر مشتمل قافلہ امدادی سامان لے کر روانہ ہوا، جسے پی ڈی ایم اے پنجاب کے حوالے کیا جائے گا۔

-- مزید آگے پہنچایے --