برطانیہ میں منعقد ہونے والی یورپی ایف کلاس لانگ رینج چیمپئن شپ 2025 میں پاکستانی شوٹر حذیفہ گل نے 800 گز کے انفرادی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
مقابلے میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، برطانیہ اور پاکستان سمیت اٹھارہ ممالک کے دو سو ساٹھ سے زائد شوٹرز نے حصہ لیا۔پاکستان کی نمائندگی بارہ رکنی ٹیم نے کی جس نے 1200 پوائنٹس میں سے 1106 پوائنٹس حاصل کیے۔