سیلاب زدہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری ہے۔پاک بحریہ نے کشمور، گھوٹکی، سکھر اور شکارپور کے اضلاع میں سیلابی پانی میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لیے فوری طور پر ہوور کرافٹ تعینات کر دیے ہیں۔

یہ ہوور کرافٹ زمین، پانی اور دلدلی علاقوں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پاک بحریہ نے کشمور، گھوٹکی، سکھر اور شکارپور کے علاقوں سے سیلاب سے متاثرہ 4 ہزار 335 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں پاک بحریہ نے سوات، بونیر اور شانگلہ میں سیلاب زدگان کے لیے میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے ہیں۔پاک بحریہ کی امدادی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ آبادی کو خوراک، طبی امداد اور ادویات بھی فراہم کر رہی ہیں۔قصور، راجن پور، ڈیرہ اسماعیل خان، میرپور خاص، سکھر، سانگھڑ اور سجاول میں بھی پاک بحریہ کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

-- مزید آگے پہنچایے --