ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مری میں تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔آرمی پبلک سکول، کانونٹ آف جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کنونٹ کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی شرکت کے ساتھ خصوصی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر طلباء نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پر امید ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے۔
