پاکستان نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی امن فوج کو بحال کرے۔امن آپریشنز کے مستقبل پر سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے قیام امن میں پاکستان کے دیرینہ کردار کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ سات دہائیوں کے دوران 250,000 سے زائد پاکستانیوں نے امن کے 48 مشنوں میں قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ کثیرالجہتی کے سب سے موثر ہتھیاروں میں سے ایک کو ناکامی میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لیے کام کرے۔
