پاکستان اور رومانیہ کا دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور رومانیہ کا دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور رومانیہ نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اس حوالے سے اتفاق رائے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور اسلام آباد میں رومانیہ کے سفیر ڈین سٹوینیسکو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پایا ہے۔وزیر دفاع نے پاکستان کی میزبانی میں کثیر القومی فوجی مشقوں میں رومانیہ کی شرکت کو سراہا۔رومانیہ کے سفیر نے پاکستان کو خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے والا کلیدی ملک قرار دیا۔

-- مزید آگے پہنچایے --